ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پینےکے پانی کی کہیں بھی پریشانی نہ ہوں ایسے اقدامات کریں: کاروار کے ڈی پی میٹنگ میں جئے شری موگیر کی ہدایت

پینےکے پانی کی کہیں بھی پریشانی نہ ہوں ایسے اقدامات کریں: کاروار کے ڈی پی میٹنگ میں جئے شری موگیر کی ہدایت

Tue, 11 Apr 2017 20:56:41    S.O. News Service

کاروار:11/اپریل(ایس اؤنیوز)ضلع کے کچھ تعلقہ جات میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے ، دستیاب امدا د کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو پینے کاپانی مہیا کرنے فوری اقدامات کرنےکی اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے افسران کو ہدایات دیں۔

وہ یہاں منگل کو ضلع پنچایت کی ماہانہ کے ڈی پی میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ عوام کو پینے کا پانی اور جانوروں کو چارہ فراہم کرنا ہماری ترجیحات ہیں۔ اس سلسلے میں تمام محکمہ جات متحدہ طورپر کام کریں، عملی منصوبہ کے تحت منظور ہوئے بورویل کھدانا، پائپ لائن ڈالنا، کنویں کھودنا سمیت پینےکے پانی کے کاموں کو جتنا جلد ممکن ہو اتنی فرطی کے ساتھ کاموں کی تکمیل کریں۔ این آر ڈی ڈبلیو پی منصوبے کے تحت کل 1977کاموں کو جاری کیا گیا تھا ابھی تک 1524کاموں کی تکمیل ہوئی ہے، 181کام جاری ہیں، بقیہ 172کام ابھی تک شروع نہیں کئے گئے ہیں، انہوںنے کہاکہ کاموں کو جلد پورا کرکے عوام کو پینے کا پانی فراہم کریں۔

خشک سالی کے متعلق کل 943کاموں کو 11کروڑ روپئے کی مالیت سے شروع کیا گیا تھا، جس میں 883کاموں کو 7.28کروڑروپئے کے اخراجات سے پورے کئے گئے ہیں۔ سال 2017-2018میں پینے کے پانی کے کاموں کے لئے دی گئی امداد پرانے کاموں کی ادائیگی کے لئے کافی ہونگے ، نئے کاموں کی شروعات کے لئے اضافی امداد کی مانگ لے کر حکومت کو پیش کش ارسال کرنے کی افسران کو ہدایات دیں۔

جنگلات میں پینے کا پانی نہیں ہونے کی وجہ سے ہرن سمیت جنگلی جانور شہروں کا رخ کررہے ہیں، ان حالات میں جنگل میں مناسب جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تالاب کھود کرکے ٹینکروں کے ذریعے پانی بھرنے کی فاریسٹ افسران کو ہدایات دیں۔ اسی طرح میٹنگ میں آرٹی ای کے ذریعے محروم ہوئے طلبا کے متعلق بھی بحث کی گئی اور صدر جئے شری موگیر نے بتایا کہ تیسرے مرحلے کی کونسل کے دوران بقیہ تمام سیٹوں کے رہنما خطوط میں ترمیم کرکے ہر ایک کو موقع فراہم کرنے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت چیف ایگزکٹیو آفیسر ایل ، چندرشیکھرنایک، نائب صدر سنتوش شنکر رینکے ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن بسوراج دوڈمنی ، لکشمن تمپا پاٹل ، شیوانند وغیرہ موجود تھے۔


Share: